Admin Admin
Posts : 52 Points : 54021 Join date : 2009-08-15 Age : 37 Location : UAE
| Subject: ~~ 17/ 08/ 2014 ~~ Wed Feb 10, 2010 3:13 pm | |
| سول نافرمانی تحریک کا اعلان، وزیر اعظم کو دو دن کی مہلت
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سول نافرمانی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ نہ ٹیکس دیں اور نہ ہی بجلی کے بل دیں۔ انھوں نے کاروباری طبقے سے مطالبہ کیا کہ وہ نہ جی ایس ٹی دیں اور نہ ہی ٹیکس۔ عمران خان کی جانب سے سول نافرمانی تحریک کے اعلان کے بعد کارکنان بضد کہ وزیر اعظم ہاؤس مارچ کیا جائے۔ ’گو نواز گو‘ کے نعروں کی گونج میں عمران خان نے کئی بار نہیں کہا اور آخر میں اعلان کیا کہ وہ نواز شریف کو دو دن کی مہلت دیتے ہیں جس کے بعد ہم وزیر اعظم ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔ انھوں نے اعلان کیا کہ ہم اگلے دو روز ادھر ہی دھرنا دیں گے اور میں نواز شریف سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ وہ استعفیٰ دے دے ورنہ میں اس سونامی کو نہیں روک سکوں گا۔
| |
|